علم اور ایمان اللہ تعالیٰ اسے ہی عطا کرتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے۔۔۔ 🤍🌸 اللهم اجعلنا منهم... آمين🤲🏻
تحریریں
مضامین اُن کے بلاگ سے، اور تحریریں و شاعری وہ انسٹاگرام پیج ”بصیرت“ پر شیئر کرتی ہیں۔
ان کی تحریریں پڑھیں

ہمارے بچے، ڈیجیٹل بھیڑیوں کے چنگل میں باب دوم: بھیڑیوں کی شناخت | قسط 2: ڈیجیٹل بھیڑیے کون ہیں؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم رسول اللہ ﷺ کا فرمان مبارک ہے: «كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ» "تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے، اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔" "ہر…
مضمون پڑھیں →
ہمارے بچے ڈیجیٹل بھیڑیوں کے چنگل میں | جب محافظ آنکھیں بند کر لیں۔۔۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ڈیجیٹل دور میں مسلم والدین کے لیے ایک تربیتی سلسلہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان مبارک ہے: «كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ» "تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے، اور تم میں سے ہر ایک سے…
مضمون پڑھیں →
حکمتِ گفتگو کے پانچ "ک" | حصہ دوم: پہلا "ک" : کسے کہنا ہے؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہم میں سے اکثر لوگ بولنے سے پہلے صرف یہ سوچتے ہیں کہ "مجھے کیا کہنا ہے؟" حالانکہ اس سے بھی پہلے ایک سوال پوچھنا چاہیے: "مجھے یہ بات کسے کہنی ہے؟" یہ سوال معمولی محسوس ہوتا ہے، مگر بہت سے…
مضمون پڑھیں →
حکمتِ گفتگو کے پانچ "ک" : کسے، کب، کیا، کتنا، اور کیسے کہنا ہے؟ ( حصہ اول: زبان : نعمت بھی، آزمائش بھی)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "میں نے تو صرف ایک بات ہی کہی تھی۔۔۔" یہ وہ جملہ ہے جو ہم اکثر اس وقت سنتے ہیں جب کوئی رشتہ ٹوٹ چکا ہوتا ہے، کوئی دل زخمی ہو چکا ہوتا ہے، یا برسوں کی محبت چند لمحوں میں نفرت میں بدل چکی ہوتی…
مضمون پڑھیں →
حسنِ معاشرت کا گمشدہ سبق: سسرال، مشترکہ خاندان اور رشتے نبھانے کا اسلامی سلیقہ
بسم الله الرحمن الرحيم "وہ گھرانے خوش نصیب ہوتے ہیں جہاں ہر فرد اپنے حقوق سے پہلے اپنے فرائض کو یاد رکھتا ہے، اور اپنی خواہش سے پہلے اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھتا ہے۔" تحریر: آمنہ چاہل (Life Skills Trainer) اللہ…
مضمون پڑھیں →
قسط ہفتم: ﴿وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ﴾ | حق بھی۔۔۔ذمہ داری بھی
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دنیا کے خوبصورت ترین رشتے ﴿وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۖ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ﴾ "اور معروف کے مطابق ان (عورتوں) کے لیے اسی طرح حق ہے جیسے ان کے اوپر حق ہے…
مضمون پڑھیں →
🌸 بچوں کے سوالات۔۔۔ ان کے دلوں اور ذہنوں کی کھڑکیاں ہوتے ہیں 🌸
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کل بچوں کی تربیتی کلاس میں تقریباً پانچ، چھ سال کی ایک ننھی بچی نے ماشاء اللہ، اللهم بارك لها، بہت خوبصورت سوال کیا۔ 🤍 سوال تھا: "ٹیچر! اگر ہم سے غلطی سے کوئی گناہ ہو جائے تو کیا اللہ تعالیٰ…
مضمون پڑھیں →
قسط ششم | ﴿وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ﴾حسنِ معاشرت۔۔۔محبت کا عملی اظہار
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ﴿وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْـًٔا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا﴾ "اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے زندگی بسر کرو، پھر اگر تم…
مضمون پڑھیں →
قسط پنجم: خامیوں کے ساتھ خوبیوں کو بھی دیکھیے
بسم الله الرحمن الرحيم ازدواجی سکون کا تعلق ایک بے عیب شریکِ حیات سے نہیں، بلکہ ایسی نگاہ سے ہے جو خامیوں کے ساتھ خوبیوں کو بھی دیکھنا جانتی ہو۔ الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على نبينا محمد، وعلى آله وصحبه…
مضمون پڑھیں →
قسط چہارم: ﴿وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً﴾ محبت سے آگے۔۔۔ رحمت تک
بسم الله الرحمن الرحيم ایک کامیاب رشتے کی دو مضبوط بنیادیں: اللہ تعالیٰ نے رشتۂ ازدواج کو صرف ایک ساتھ رہنے کا نام نہیں دیا، بلکہ اس کے درمیان دو ایسی نعمتیں رکھ دیں جو ہر کامیاب گھر کی بنیاد ہیں: مودّت اور رحمت۔…
مضمون پڑھیں →
قسط سوم : ﴿لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا﴾ رشتۂ ازدواج: اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ سکون
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "انسان ساری زندگی سکون کی تلاش میں رہتا ہے۔ کوئی اسے دولت میں ڈھونڈتا ہے، کوئی شہرت میں، کوئی کامیابی میں، اور کوئی نئے نئے تعلقات میں۔ مگر خالقِ کائنات نے میاں بیوی کے رشتے کا پہلا مقصد ہی یہ…
مضمون پڑھیں →
قسط دوم | رشتۂ ازدواج: اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نشانی
بسم الله الرحمن الرحيم دنیا کے خوبصورت ترین رشتے قسط دوم ﴿وَمِنْ آيَاتِهِ﴾ رشتۂ ازدواج: اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نشانی دنیا میں بے شمار چیزیں انسان کو اپنے رب کی یاد دلاتی ہیں۔ آسمان اس کی عظمت کی گواہی دیتے ہیں،…
مضمون پڑھیں →
دنیا کے خوبصورت ترین رشتے | قسط اول: رشتۂ ازدواج | اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نشانی
دنیا کے خوبصورت ترین رشتے قسط اول: رشتۂ ازدواج | اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نشانی بسم اللہ الرحمٰن الرحیم «"گھر صرف دو انسانوں کے اکٹھے رہنے سے ہی نہیں بنتا۔۔۔ بلکہ گھر تب آباد ہوتا ہے جب دو دل اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں…
مضمون پڑھیں →بڑھتے ہوئے جنسی جرائم: اسباب، احتیاط اور ہماری ذمہ داریاں
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم جب بھی کسی معصوم بچے یا بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی خبر سامنے آتی ہے تو پورا معاشرہ غم و غصے میں ڈوب جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر مذمت کے پیغامات، مجرموں کے لیے سخت سزاؤں کے مطالبات اور چند روز تک جاری رہنے والی بحثیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف مجرم کو سزا دینا ہی کافی ہے؟
مضمون پڑھیں →کیا بیٹیاں واقعی ساری زندگی لیتی رہتی ہیں؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کیا بیٹیاں واقعی ساری زندگی لیتی رہتی ہیں؟ کل ایک گفتگو کے دوران امی سے بات ہو رہی تھی کہ والد یا بھائیوں پر بیٹی کے جہیز کا بوجھ شریعت نے نہیں رکھا تو یہ ہونا بھی نہیں چاہیے ۔ خیر، ایک طویل بحث کے اختتام
مضمون پڑھیں →
میں آزاد ہوں
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم آج آزادی کے نام پر بہت سے نعرے بلند کیے جاتے ہیں۔۔۔ کسی کے نزدیک آزادی ہر حد کو توڑ دینے کا نام ہے۔۔۔ تو کسی کے نزدیک خواہشات کی بے لگام پیروی کا۔۔۔ اور کسی کے نزدیک ہر بندھن سے بے نیاز ہو جانے کا۔۔۔ مگر میں نے آزادی کو ایک
مضمون پڑھیں →
بحث مباحثہ عقیدہ کی خرابی کا راستہ
بسم الله الرحمن الرحيم اگر آپ کے پاس کوئی ایسا شخص آئے جس کے عقائد میں انحراف ہو اور وہ آپ کو بحث و مباحثہ میں الجھانے کی کوشش کرے، تو بہت احتیاط کیجیے اور بلا ضرورت اس قسم کی گفتگو میں نہ پڑیے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ سامنے والے
مضمون پڑھیں →
علم اور دعوت… مگر کس قیمت پر؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم علم حاصل کرنا یقینا ایک عبادت ہے۔۔۔ یہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنے رب کو پہچانتا ہے۔۔۔ اپنے آپ کو سنوارتا ہے۔۔۔اور دوسروں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنتا ہے۔۔۔ الحمدللہ۔۔۔ لیکن سوال یہ ہے کیا ہر وہ عمل جو بنیادی طور پر عبادت
مضمون پڑھیں →
سراب
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ان راستوں کے راہی نہ بنیں جو آپ کے لیے نہیں بنائے گئے۔۔۔ یہ سراب کے سوا کچھ نہیں ہیں۔۔۔ کہ انسان اپنی ساری محنت، توجہ اور جذبات ایک جگہ لٹا دیتا ہے۔۔۔ اور آخر میں خالی ہاتھ و خالی دامن ہی رہتا ہے۔۔۔ بعض راستے شروع میں
مضمون پڑھیں →
دین لفاظی کا نام نہیں
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دین لفاظی کا نام نہیں۔۔۔ نہ ہی جذباتیت کا نام ہے۔۔۔ نہ ہی جھوٹ و الزام تراشی کا نام ہے۔۔۔ دین کوئی کھیل بھی نہیں۔۔۔ کہ ہر بندہ / بندی منہ اٹھا کے کھیلنا شروع کردے۔۔ دین ادب سکھاتا ہے۔۔۔ ائمہ کا ۔۔۔ اپنے سے بڑوں کا۔۔۔ اہل علم
مضمون پڑھیں →
ہم ذمہ دار ہیں | (ڈیجیٹل دور، ہم اور ہمارے بچے)
بسم الله الرحمن الرحيم وہ خوبصورت دن۔۔۔ بچپن میں ہمارے والدین اور دادا دادی کے پاس ہماری تربیت کے لیے خوب وقت ہوتا تھا، اور ہمارے پاس بھی انہیں سننے، سمجھنے اور ان کی باتوں پر عمل کرنے کا۔۔۔ الحمدلله مجھے یاد ہے، دوپہر کے وقت ہم دادی جان کے اردگرد جمع
مضمون پڑھیں →
میں أمةُ الله ہوں | الله تعالیٰ کی بندی
میں أمةُ الله ہوں۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی بندی، اس کی بندگی اور اطاعت میں ہر دم کوشاں۔۔۔ میرے پیدا کرنے والے اور مجھے تخلیق فرمانے والے سے بڑھ کر کون مجھے جان سکتا ہے؟ اور میرے خالق سے زیادہ کون میری بھلائی چاہ سکتا ہے؟ پس میں اپنے رب کی اطاعت کی کوشش کرتی
مضمون پڑھیں →
نافرمانی کے کانٹوں سے زخمی دل و روح پر توبہ کا مرہم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم چند دن پہلے فجر کے بعد واک کے دوران میرا جوتا پاؤں میں چھبنے لگا۔ اسے اتار کر قریب پڑے امی کے شوز پہن لیے۔ خیال تھا کہ شاید ان میں آسانی رہے گی، لیکن پوری واک کے دوران وہ بھی پاؤں میں تکلیف دیتے رہے۔ میں نے توجہ نہ دی اور چلت
مضمون پڑھیں →
بیٹیاں امانت ہوتی ہیں، اور امانت امین کے سپرد کی جاتی ہے
بسم الله الرحمن الرحيم اسلام پسند کی شادی سے نہیں روکتا، پسند تک پہنچنے کے حرام راستوں سے روکتا ہے اکثر بہنوں کی طرف سے ایسے پیغامات موصول ہوتے ہیں: "آپی! کیا شادی سے پہلے کسی کو پسند کرنا غلط ہے؟" "کیا ہم اپنی پسند سے شادی نہیں کرسکتیں؟" کچھ بہنیں ا
مضمون پڑھیں →
بلندیوں کا سفر: رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے ایک بصیرت افروز رہنما تحریر
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم رمضان المبارک کی آخری دس راتیں سال بھر کی تمام راتوں میں اوجِ سعادت اور باعثِ مغفرت ہیں۔ یہ وہ ایام ہیں جن میں "لیلۃ القدر" جیسی عظیم الشان رات پوشیدہ ہے، جو اپنی فضیلت میں ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ نبی کریم ﷺ ان راتوں میں عباد
مضمون پڑھیں →
نامحرم کی محبت: ایک روحانی و نفسیاتی بیماری اور اس کا شفا بخش علاج
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نامحرم کی محبت: ایک روحانی و نفسیاتی بیماری اور اس کا شفا بخش علاج پیاری بہن۔۔۔ اَرْشَدَكِ اللهُ بِطَاعَتِهِ اللہ تعالیٰ اپنی اطاعت کی طرف آپ کی رہنمائی فرمائے۔۔۔آمین! کبھی وہ دور تھا کہ گھر کی مستورات خاص طور پر نوجوان و ک
مضمون پڑھیں →خیالات
بہنو۔۔۔ یہ بات اپنے دل پر نقش کرلیں : اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد سے نوازے تو آپ کی اولین ترجیح اولاد ہی ہونی چاہیے ، ہر لحاظ سے ان کی اخلاقی و روحانی و جسمانی تربیت پر فوکس کریں ، ان کو پورا وقت دیں ، انہیں اپنی نگرانی میں رکھیں۔۔۔ اور دیگر مصروفیات کو ثانوی کردیں۔۔۔ یقین جانیے ، آپ ایک صالح نسل پروان چڑھانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹ لیں گی اگرچہ مزید کچھ نہ بھی کریں۔۔۔ اللہ تعالیٰ توفیق سے نوازے اور ہمیں حکمت و فہم عطا فرمائے۔۔۔ آمین 🤲🏻 آمنہ چاہل
"وقرن في بيوتكن" "ما يُتلىٰ في بيوتكن" "التي هو في بيتها" "لا تخرجوهن من بيوتهن" آخر کوئی تو وجہ ہے جو قرآن میں "عورت" کا ذکر مسلسل "گھر" کے ساتھ جُڑا ملتا ہے۔۔۔ باوجود اس کے کہ ’مالکِ مکان‘ عموماً آدمی ہوتا ہے! #منقول
یوسفؑ کو پانے کےلیے، خاتونِ مصر کی عشوہ طرازی کام نہ آئی پر دخترِ مدین کی حیاء موسیٰؑ کو پانے میں کامیاب رہی! الحیاء لا یأتی إلا بخیر — "حیاء خیر ہی لے کر آتی ہے." (صحیح بخاری) #منقول
چھوڑ دیجیے وہ راہیں جو حدودِ الٰہی کی پامالی کی طرف لے جاتی ہیں۔۔۔ چاہے وہ کتنی ہی خوشنما کیوں نہ ہوں۔۔۔ چاہے انہیں چھوڑنا نفس پر کیسا ہی گراں کیوں نہ گزرے۔۔۔۔ کیوں؟ اس رب کی رضا کے لیے۔۔۔ جس کے لیے دی گئی کوئی قربانی ضائع نہیں جاتی۔۔۔ جو سب سے بڑھ کر قدردان ہے۔۔۔ اور جو ماضی کی خطاؤں پر طعنہ بھی نہیں دیتا۔۔۔ بلکہ اپنے بندے کو اس کی توبہ پر بڑھ چڑھ کر نوازتا ہے۔۔۔ اپنی رحمت، مغفرت، بخشش اور عطا سے۔۔۔ پس اے ہمارے رب! ہمیں سچی توبہ کرنے والوں میں شامل فرما۔۔۔ ایسی توبہ جو تیری بارگاہ میں مقبول ہو۔۔۔ اور ہمیں ان لوگوں میں کر دے جن سے تو راضی ہو۔۔۔ ایسی رضا کہ جس کے بعد کبھی ناراضگی نہ ہو۔۔۔ رَبِّ أَعِنِّي عَلى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ، وَأَحْسِنْ عَمَلك آمين! آمنہ چاہل
اپنے اندر کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے لوگوں کے بدصورت رویّوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں۔ کیونکہ کردار کی پاکیزگی اس بات سے نہیں پہچانی جاتی کہ لوگوں نے آپ کے ساتھ کیا کیا، بلکہ اس بات سے پہچانی جاتی ہے کہ آپ نے ان کے رویّوں کے جواب میں اپنا ظرف، صبر اور حسنِ اخلاق کس حد تک برقرار رکھا۔ 🤍✨
کیا دنیا میں کتابوں سے بڑھ کر بھی کچھ ہے جس سے انسیت رکھی جائے؟ 🌸 اللهم إنا نعوذ بك من زوال نعمتك 🤲🏻🤍
چند دن پہلے امی سے کسی کو گفٹ دینے سے متعلق بات کررہی تھی کہ ان کے لیے میں نے کتابیں منگوائی ہیں۔۔۔ امی کہتیں تم سے کتابوں کے سوا کسی کو اور مل بھی کیا سکتا ہے 😂 سبحان اللہ Your mother knows you well😂📚🌷
پیاری بہنا۔۔۔ سفر کٹھن ہے۔۔۔ ہیں راہیں پُرخار۔۔۔ منزل (جنت) کی اس جستجو میں۔۔۔ مضبوط بننا ہے تجھے جیسے چٹان۔۔۔ — اُن سب بہنوں کے نام جنہیں دین کے کسی بھی حکم پر عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نرمی صرف الفاظ میں ہی نہیں، آواز کے انداز میں بھی محسوس ہوتی ہے۔ دھیمی آواز، پرسکون گفتگو اور دوسروں کے سکون کا خیال رکھنا بھی سلیقۂ زندگی کا حصہ ہے۔
نکاح صرف پسند کا نہیں، بلکہ حکمت، حیا، امانت داری اور اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کا بھی معاملہ ہے۔ اسلام پسند کی شادی سے نہیں روکتا، بلکہ پسند تک پہنچنے کے حرام راستوں سے روکتا ہے۔
بچے من کے سچے۔۔ آج بچوں سے کلاس میں پوچھا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو نصیحت کریں تو آپ کس طرح بیٹھ کے ان کی نصیحت سنیں گے۔۔ ایک بچی جس کے سر پہ ڈوپٹہ نہیں تھا۔۔۔ بھاگی بھاگی گئی اور سر پہ فورا سے ڈوپٹہ لے لیا۔۔۔ سبحان اللہ ۔۔۔ اس پہ اتنا پیار آیا 🤍 اللھم بارک و زد ❤️ الله تعالیٰ ہمارے بچوں کو صحیح معنوں میں ادب سکھادے ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ، بڑوں کے ساتھ، آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ۔۔۔ آمین 🤲🏻 آمنہ چاہل
الله أكبر۔۔۔ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔۔۔ میری فکریں، میری پریشانیاں۔۔۔ میرے رشتے، میرے دلی لگاؤ۔۔۔ میرے معاملات، میرے احساسات۔۔۔ میری زندگی، میرا رہن سہن۔۔۔ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔۔۔ کیا واقعی میری زندگی کے ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور بڑائی ظاہر ہوتی ہے؟ میرا ہر قول، ہر عمل، ہر فکر، ہر تعلق، ہر ترجیح۔۔۔ کیا اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ میرا رب سب سے بڑا ہے؟ یا پھر میرا دل فانی دنیا کی بھول بھلیوں میں کہیں کھو چکا ہے۔۔۔؟ الله أكبر۔۔۔ یہ صرف زبان سے ادا ہونے والا کلمہ ہی نہیں، بلکہ زندگی کی سمت متعین کرنے والا یقین ہے۔ رب العزت ہمیں یہ یقین، یہ ایمان اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نصیب فرمائے۔۔۔ آمین — الله اكبر كبيرا
اے خواتین کی جماعت۔۔۔ خیال کیا کریں نا دوسروں کے آرام و سکون کا بھی۔۔۔ کسی بھی طرح دوسروں کی تکلیف کا باعث نہ بنا کریں۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں فہم اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔ آمین
اور عقل مند وہ ہے جو اس چیز کی فکر کرے جس پر وہ جوابدہ ہے۔۔۔ یعنی اپنے فرائض کی۔۔۔ کہ ایک شخص کا حق دوسرے کا فرض بن جاتا ہے۔
ہم انسان بھی عجیب ہیں۔۔۔ وہ جن سہاروں پر ہم اڑتے پھرتے ہیں ۔۔۔ وہ جن امیدوں پر ہم خواب بُنتے ہیں۔۔۔ تدبیریں کرتے ہیں۔۔۔ پھر وقت آتا ہے کہ وہ سہارے ٹوٹ جاتے ہیں۔۔۔ وہ امیدیں ، وہ سپنے بکھر جاتے ہیں۔۔۔ ایسے میں پتہ کیا احساس ہوتا ہے؟ یہ کہ اصل اختیار تو صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔۔۔ پس ذرا بھی اسباب کے سہارے تکیہ نہ کیا کریں بلکہ مسبب الاسباب۔۔۔ رب العالمین کی ذات پر ہر حال میں بھروسہ ہو۔۔۔ امیدیں فقط رب العالمین سے۔ کہنے والے نے کیا خوب کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو اپنی امیدوں کے ٹوٹنے سے پہچانا۔۔۔ سبحان اللہ حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم
واٹس ایپ پر فالو کریں
یہ تحاریر سب سے پہلے آمنہ کے واٹس ایپ چینل پر شیئر ہوتی ہیں۔ فالو کریں اور انہیں اُسی وقت پائیں۔
تحریریں و شاعری

بنت حوا ۔۔۔ تیرا اصلی زیور تیری حیا ہے 🌷
بنت حوا اور زیور۔۔۔! گولڈ کی قیمت بڑھ رہی ہے اور ڈائمنڈ پہلے ہی مہنگا ہے۔۔۔ لیکن آپ کو ایک بات بتاؤں۔۔۔ ایک ایسا زیور جو ان سے بھی مہنگا ہے اور جس کی حفاظت ہمیں آخری سانس تک کرنی ہے۔۔۔ ایسا زیور کہ جو شہزادیوں کی شان ہوا کرتا ہے۔۔۔ یہاں تک کہ جنت کی حوریں بھی اس زیور سے مزین ہوں گی۔۔۔ میری پیاری بہن۔۔۔ تو چاہے گولڈ پہنے یا ڈائمنڈ، ان میں سے کچھ بھی نہیں۔۔۔ تیرا اصلی زیور تیری حیا ہے۔۔۔ حیا ہے تو پہنا ہوا زیور خوبصورت لگتا ہے۔۔۔ حیا نہیں تو جو چاہے پہن لے، یہ فقط ایک دھات اور پتھر کے سوا کچھ نہیں۔۔۔ پس اے بنت حوا۔۔۔ خود کو حیا کے زیور سے آراستہ کر لو۔۔۔ تیری چال۔۔۔ تیری باتیں۔۔۔ تیرا ہر انداز۔۔۔ تیرا لباس۔۔۔ تیرے معاملات۔۔۔ سب حیا کے زیور سے مزین ہوں تو کیا ہی بات ہو۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں باحیا بنائے۔۔۔ آمین! اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الهُدَى وَالتُّقَى وَالعَفَافَ وَالغِنَى۔۔۔ آمین! — آمنہ چاہل

آہ انسان! تیری حرص کے کیا کہنے۔۔۔
چاہیے کیا؟ تن ڈھانپنے کو کپڑا۔۔۔ سر ڈھانپنے کو چھت۔۔۔ کمر سیدھی رکھنے کے لیے چند لقمے۔۔۔ لیکن آہ انسان! تیری حرص کے کیا کہنے۔۔۔ عارضی آسائشوں کے پیچھے تیری دوڑ کے کیا کہنے۔۔۔ ابدی زندگی کو پسِ پشت ڈال کر۔۔۔ فانی دنیا میں تیری من مانیوں کے کیا کہنے۔۔۔ آہ انسان! چند دن کے عارضی قیام میں۔۔۔ تیرا ابدی زندگی کو بھلا ڈالنے کے کیا کہنے۔۔۔ چند دن کی لذت کے لیے نافرمانیوں پر ابھارتی۔۔۔ اور ابدی عذاب کی طرف لے جاتی تیری عقل و دانش کے کیا کہنے۔۔۔ — آمنہ چاہل

رشتے یاد بننے سے پہلے سنبھال لیجیے۔۔۔!
رشتے یاد بننے سے پہلے سنبھال لیجیے۔۔۔! ہم اکثر اپنے پیاروں کی اصل قدر تب سمجھتے ہیں جب وہ ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔۔۔ لیکن کیوں نہ ہم انہیں تب اہمیت دیں جب وہ زندہ ہیں، جب انہیں ہماری ضرورت ہے؟ جب وہ ہم سے ایک پیار بھرا لفظ چاہتے ہیں، ذرا سی توجہ یا ایک چھوٹی سی مدد کے طلب گار ہوتے ہیں۔۔۔ ہم اکثر مصروفیت کا بہانہ بنا کر انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اور یوں ہم جانے انجانے میں دل توڑتے ہیں، رشتے کمزور کرتے ہیں۔ شاید ہم اس قدر مصروف اور "پروگرامڈ" ہو چکے ہیں کہ یہ احساس ہی نہیں رہتا کہ ہماری موجودگی ہمارے چاہنے والوں کے لیے کتنی قیمتی ہے۔ ہوش میں آئیے، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔ ان سے بات کیجیے، انہیں سنیے، ان کے ساتھ وقت گزاریے۔ انہیں ابھی اہمیت دیجیے، اس سے پہلے کہ وہ صرف ایک یاد بن کر رہ جائیں۔ — آمنہ چاہل

کچھ چیزیں تھامنے کے لیے نہیں، چھوڑنے کے لیے ہوتی ہیں۔
کچھ چیزیں تھامنے کے لیے نہیں، چھوڑنے کے لیے ہوتی ہیں۔

کچھ چیزیں تھامنے کے لیے نہیں، چھوڑنے کے لیے ہوتی ہیں
کچھ چیزیں تھامنے کے لیے نہیں، چھوڑنے کے لیے ہوتی ہیں

ہر لمحہ تصویر کے لیے نہیں ہوتا، کچھ لمحے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جینے، غور و فکر، محبت اور مقصد کے لیے ہوتے ہیں۔
ہر لمحہ تصویر کے لیے نہیں ہوتا، کچھ لمحے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جینے، غور و فکر، محبت اور مقصد کے لیے ہوتے ہیں۔

ہر لمحہ تصویر کے لیے نہیں ہوتا، کچھ لمحے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جینے، غور و فکر کرنے، محبت اور مقصد کے لیے ہوتے ہیں۔
ہر لمحہ تصویر کے لیے نہیں ہوتا، کچھ لمحے اللہ تعالیٰ کے ساتھ جینے، غور و فکر کرنے، محبت اور مقصد کے لیے ہوتے ہیں۔

آپ دوسروں کے ساتھ مہربان، مشفق اور عزت دینے والے بن سکتے ہیں، اور ساتھ ہی اپنی بھلائی کو محفوظ رکھنے کے لیے صحت مند حدیں بھی قائم کر سکتے ہیں۔ اصل دانائی یہی جاننا ہے کہ کب فاصلہ بنانا ہے اور کب اُن رشتوں کو سنوارنا ہے جو سنوارنے کے قابل ہیں۔ آپ اس پر قابو نہیں رکھ سکتے کہ لوگ آپ کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں، لیکن یہ ہمیشہ آپ کے اختیار میں ہے کہ آپ کیا قبول کرتے ہیں اور کس کو رد کرتے ہیں۔
(دو لسانی گرافک؛ کیپشن جیسا ہی متن)
ایک دن آئے گا جب اللہ تعالیٰ آپ کو ہر اُس لمحے کی حکمت دکھا دیں گے جسے آپ نے تکلیف کے ساتھ انتظار میں گزارا۔ اُس دن تک، دعاؤں میں ہاتھ بلند کرتے رہیے، اُمید کے ساتھ اُس کے در پر دستک دیتے رہیے، اور یقین رکھیے کہ ہر تاخیر میں بھلائی اور خیر چھپی ہے۔ ہماری محدود سوچ کے باعث ہم اُس حکمت اور خیر کو نہیں پہچان پاتے جو تاخیر میں چھپی ہوتی ہے۔ پس اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیے جو لامحدود علم والا ہے۔۔۔ ماضی، حال اور مستقبل سب اُس کے علم میں ہے۔ بے شک، اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کے لیے بہترین وقت جانتا ہے۔

آپ صبر کے کس مرحلے میں ہیں؟ کمنٹس میں بتائیے :)

بے نیاز ہو جائیے۔۔۔!
بے نیاز ہو جائیے۔۔۔! (عنوان) — اس کے بعد ایک طویل تحریر ہے جو خود کو لوگوں کی توقعات، توجہ اور پسندیدگی سے آزاد کر کے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور اسی پر بھروسے کی دعوت دیتی ہے۔ (تصویر کم ریزولوشن میں تھی؛ مکمل لفظ بہ لفظ متن واضح نہیں — دوبارہ اعلیٰ ریزولوشن میں OCR درکار)

(اردو ورژن تصویر میں — image_text دیکھیں)
بصیرت | Baseerat — فکر، فہم اور سکون کا سفر کبھی ہم لفظوں میں وہ بات ڈھونڈتے ہیں جو دل نے برسوں چپ چاپ محسوس کی ہو۔۔۔ "بصیرت" اسی تلاش کا نام ہے۔۔۔! فکر، فہم اور سکون کے سفر کا ایک نرم سا آغاز۔۔۔! یہ صفحہ ان دلوں کے لیے ہے: جو خود کو سمجھنے کی کوشش میں ہیں، جو قرآن و سنت کی روشنی میں تربیت چاہتے ہیں، اور جو چاہتے ہیں۔۔۔ چند لمحے خاموشی میں گزر جائیں، مگر ربّ العالمین کے قریب ہو کر۔۔۔! یہاں ملیں گی: دل سے نکلی ہوئی تحریریں۔۔۔! تربیت، سکونِ قلب اور خودی کی پہچان۔۔۔! قرآن و سنت کی روشنی میں فکر و فہم۔۔۔! اگر آپ بھی لفظوں میں کچھ کھونا یا پانا چاہتے ہیں۔۔۔ تو خوش آمدید ❤️ Instagram | baseerat.writes
ٹوٹنا بھی تو بشارت ہے نئی قوت کی۔۔۔! جیسے اندھیرا ہے بشارت نئی صبح کی۔۔۔! ~آمنہ چاہل
ٹوٹنا بھی تو بشارت ہے نئی قوت کی۔۔۔! جیسے اندھیرا ہے بشارت نئی صبح کی۔۔۔! ~آمنہ چاہل
دور جدید کا عجب یہ دستور ٹھہرا گر حاصل نہ کر پاؤ تو اسے توڑ دو ~آمنہ چاہل
دور جدید کا عجب یہ دستور ٹھہرا گر حاصل نہ کر پاؤ تو اسے توڑ دو ~آمنہ چاہل
اپنے آپ کو خیر میں اس قدر مصروف کر لو کہ شر کی طرف جانے کا وقت و موقع ہی نہ ملے...!
اپنے آپ کو خیر میں اس قدر مصروف کر لو کہ شر کی طرف جانے کا وقت و موقع ہی نہ ملے...!
اللہ تعالیٰ کے دئیے مال میں سے اس کے رستے میں ضرور خرچ کریں۔۔۔ ورنہ جان لیجیے کہ جتنا بھی بینک بیلنس ہو، پراپرٹی ہو، اثا
اللہ تعالیٰ کے دئیے مال میں سے اس کے رستے میں ضرور خرچ کریں۔۔۔ ورنہ جان لیجیے کہ جتنا بھی بینک بیلنس ہو، پراپرٹی ہو، اثاثے ہوں ۔۔۔ موت کے بعد دنیا میں ہی چھوڑ کر جانا پڑے گا۔۔۔! ہاں البتہ آخرت میں اگر کام آئے گا تو وہ صدقہ جو دوسروں کو دے دیا رب العزت کی خوشنودی پانے کے لیے۔۔۔! ... البتہ ایک بات یاد رکھیں کہ صدقہ کرتے ہوئے نہ ہاتھ اتنا تنگ کریں کہ کچھ نکلے ہی نہ اور نہ ہی اتنا کھلا رکھیں کہ سب کچھ دے دیں اور خود محتاج ہو جائیں۔۔۔ اعتدال کا راستہ اپنائیں۔۔۔ جو دے دیا (رب العزت کی راہ میں) وہی تو اصل میں بچا لیا (آخرت کا اثاثہ بناکر)۔۔۔! اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق سے نوازیں اور ہمیں ہمیشہ دینے والا ہاتھ بنائیں لینے والا نہ بنائیں۔۔۔ آمین! آمنہ چاہل
دینے والا ہاتھ بنیں اگرچہ کم ہی ہو ۔۔۔! کل مجھے ایک کیس کے سلسلے میں کسی بہن نے 4 روپے ٹرانسفر کیے ۔۔۔ یہ یاددہانی ہے ہم
دینے والا ہاتھ بنیں اگرچہ کم ہی ہو ۔۔۔! کل مجھے ایک کیس کے سلسلے میں کسی بہن نے 4 روپے ٹرانسفر کیے ۔۔۔ یہ یاددہانی ہے ہم سب کے لیے کہ اللہ رب العزت کی راہ میں خرچ کرنے کے لیے ہمارے پاس لاکھوں کروڑوں ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ جو رب العالمین نے دیا ہے اس میں سے ہی خلوص نیت سے خرچ کرنا شرط ہے۔۔۔ کم یا زیادہ معنی نہیں رکھتا ۔۔۔ اخلاص معنی رکھتا ہے ۔۔۔ ... یاد ہیں نا وہ صحابی جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے رستے میں خرچ کرنے کے لیے سارا دن مزدوری کی اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنی سارے دن کی کمائی لائے تو ... رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چند کھجوریں دوسرے صحابہ کی طرف سے لائے گئے ڈھیر پر بکھیر دیں ۔۔۔ سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمیشہ دینے والا ہاتھ بنائے رکھیں اور اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کریں۔۔۔ آمین! ~Amina Chahal #aminachahal
اپنی کچھ آسائشات کر ترک کرکے اپنے اردگرد کسی محتاج کی ضروریات پوری کیجیے ۔۔۔ واللہ بہت سکون محسوس کریں گے اور روز قیامت
اپنی کچھ آسائشات کر ترک کرکے اپنے اردگرد کسی محتاج کی ضروریات پوری کیجیے ۔۔۔ واللہ بہت سکون محسوس کریں گے اور روز قیامت اللہ رب العزت جب آپ کو پذیرائی بخشیں گے تب تو خوشی کے کیا ہی کہنے ہوں گے، ان شاءاللہ ۔ اللہ تعالیٰ سب کو توفیق سے نوازیں آمین ~Amina Chahal #aminachahal
ہر بند ہوتا دروازہ رب العزت کے مزید قرب کا ذریعہ ہے کہ سب سے بے نیاز ہوکر اس رب کریم کے آگے عاجز اور فقیر بن جاؤ تو کوئی
ہر بند ہوتا دروازہ رب العزت کے مزید قرب کا ذریعہ ہے کہ سب سے بے نیاز ہوکر اس رب کریم کے آگے عاجز اور فقیر بن جاؤ تو کوئی محرومی پھر محرومی یا کوئی غم پھر غم نہیں لگے گا۔۔۔ زندگی کے پیچ و خم میں اندازہ ہورہا ہے کہ اسلاف نے کیوں مناجات کی لذت پر زور دیا ہے ۔۔۔ واللہ رب العزت کے در پر گڑگڑانے اور جھکنے میں جو راحت و لذت ہے وہ نعمتوں کے حصول میں کہاں۔۔۔ اللهم إنا نسألك حبك، اللهم إنا نسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى... آمين ~Amina Chahal
اگر آپ اپنے اردگرد پھیلتے اس دنیا کے فتنوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے گرد قرآن و سنت کی تعلیمات اور صحابہ کرام (رضي الله
اگر آپ اپنے اردگرد پھیلتے اس دنیا کے فتنوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے گرد قرآن و سنت کی تعلیمات اور صحابہ کرام (رضي الله عنهم) و سلف صالحین (رحمهم الله) کی سیرت کی روشنی کا حصار قائم کرلیجیے