سراب

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ان راستوں کے راہی نہ بنیں جو آپ کے لیے نہیں بنائے گئے۔۔۔ یہ سراب کے سوا کچھ نہیں ہیں۔۔۔
کہ انسان اپنی ساری محنت، توجہ اور جذبات ایک جگہ لٹا دیتا ہے۔۔۔ اور آخر میں خالی ہاتھ و خالی دامن ہی رہتا ہے۔۔۔
بعض راستے شروع میں بہت خوبصورت لگتے ہیں۔۔۔ مگر انجام میں تھکن، پچھتاوا اور محرومی کے سوا کچھ نہیں دیتے۔۔۔
اور بعض راستے ابتدا میں مشکل محسوس ہوتے ہیں۔۔۔مگر آخرکار وہی سکون، برکت اور اصل کامیابی تک لے جاتے ہیں۔۔۔
ہر چمکنے والی چیز منزل نہیں ہوتی۔۔۔اور ہر مشکل راستہ نقصان نہیں ہوتا۔۔۔
پس وہی راستہ اختیار کیجیے جو آپ کو آپ کے رب تک لے جائے۔۔۔ جو آپ کے دل کو سکون دے اور آپ کی آخرت سنوار دے۔۔۔
ورنہ باقی سب راستے۔۔۔ چلنے میں تو مصروف رکھتے ہیں۔۔۔ تھکاتے بھی خوب ہیں۔۔۔ مگر پہنچاتے کہیں بھی نہیں۔۔۔
اللهم لا تعلق قلبي بما ليس لي... آمين!
آمنہ چاہل
مزید تحریریں

عورتوں کا گھر سے باہر کام کرنا
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم Let's talk about your question now... We'll break it down in parts... Professional Lady... اسلام نے آپ کو جو حقوق دئیے ہیں ان میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ کو رزق کمانے کے لیے دھکے نہ کھانے پڑیں…
مضمون پڑھیں →
جب ماں مصروف ہوئی تو تربیت کس کے ہاتھ آئی؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ماں کی برین واشنگ کی گئی، اس کے مقام و مرتبے کو کم کرکے دکھایا گیا۔۔۔ اور پھر اس کی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل کرنے کے لیے نت نئے پراجیکٹس، مختلف ایجنڈے اور رنگ برنگے آئیڈیاز متعارف کروائے گئے۔…
مضمون پڑھیں →
علم بغیر عمل۔۔۔
بسم الله الرحمن الرحيم بارك الله فيك ✨ ایک بات سمجھیے کہ تبدیلی overnight نہیں آتی۔۔۔ البتہ ہمیں سیکھے گئے علم پر عمل کرنا ہے۔۔۔ کہ یہ علم روزِ قیامت ہمارے حق میں حجت بنے ، ہمارے خلاف حجت نہ بنے۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے…
مضمون پڑھیں →